اہم ترین

ایچ ڈی ویڈیو کالز اور اے آئی بیک گراؤنڈ: فیس بک میسنجر میں نئے فیچرز آگئے

دنیا بھر میں میں فیس بک سب سے پسند کئے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شملار کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی فیس بک استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے بہت اہم ہونے والی ہے ۔

میٹا نے ایپ میں ایچ ڈی ویڈیو کال کا فیچر دیا ہے جو بیک گراؤنڈ شور ختم ور وائس آئسولیشن کے ساتھ آتا ہے۔ یہ صارفین کو ایک واضح ، اعلی معیار کا کال کا تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ کمپنی وعدہ کرتی ہے کہ میسنجر پر کال کرنے سے ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ ایک ساتھ کمرے میں ہیں۔

فیس بک میسنجر پر وائی فائی پر کی جانے والی کالز کے لیے ڈیفالٹ طور پر ایچ ڈی آن کیا جائے گا ، جبکہ موبائل ڈیٹا کالز کے لیے آپ کو خود ہی اسے آن کرنا ہوگا ۔

بیک گراؤنڈ شور دبانے اور وائس آئسولیشن جیسی خصوصیات کو کال کی سیٹنگ میں جاکر فعال کیا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ کے دوست فون نہیں اٹھاتے تو آپ آڈیو یا ویڈیو پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں ۔ اس میں آپ کو صرف آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے ریکارڈ میسج پر ٹیپ کرنا ہوگا ۔

میسنجر کو جلد ہی ویڈیو کالز میں اے آئی بیک گراؤنڈ بھی مل رہا ہے ، جس سے آپ کی کالز مزید بہتر ہو جائیں گی ۔ پس منظر بنانے کے لیے اپنی اگلی ویڈیو کال کے سائیڈ بار میں ایفیکٹس آئیکن پر ٹیپ کریں ۔ اگر آپ ایپل کے صارف ہیں تو آپ کے لیے ایک خاص فیچر ہے ، جس میں آئی او ایس پر اب آپ سری سے میسنجر کال کرنے اور پیغامات بھیجنے میں مدد کے لیے کہہ سکتے ہیں ۔

پاکستان