اہم ترین

فلسطینیوں کا قتل عام: نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کیاجانا چاہیے:یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم پر جن افراد کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ان پت عمل ہونا چاہیے۔

جمعرات کے روز عالمی عدالت نے انصاف نے حماس کے شہید رہنما محمد دیف، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیل کے چند روز قبل برطرف کئے گئے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ نیتن یاہو اور گیلینٹ کے لیے آئی سی سی کے وارنٹ سیاسی نہیں ہیں اور عدالتی فیصلے کا احترام اور اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے ۔

فرانس کا موقف

فرانس کا کہنا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے آئی سی سی گرفتاری وارنٹ کے قانونی مضمرات کو دیکھ رہا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیموائن نے پیرس میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے گرفتاری کے وارنٹ پر فرانس کا ردعمل عدالت کے قوانین کے مطابق ہوگا۔

کرسٹوف لیموائن نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ کیا فرانس اسرائیلی رہنماؤں کو ملک آنے پر گرفتار کرے گا یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر ایک پیچیدہ سوال ہے ۔ اس لیے وہ کم از کم آج اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے

اردن کا موقف

اردن کے وزیر خارجہ ایمن سفادی نے عالمی عدالت انصاف کے وارنٹ گرفتاری پر کہا کہ آئی سی سی کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے ، غزہ میں اسرائیل کے “جنگی جرائم” کے بعد فلسطینی انصاف کے مستحق ہیں ۔

پاکستان