اہم ترین

بھاگم بھاگ 2 کی تیاریاں: 18 سال بعد اکشے، گووندا اور پاریش راول پھر سے ایک ساتھ

بالی ووڈ میں گزشتہ چند برسوں نے سپر ہٹ فلموں کے سیکیول کا رجحان زور پخر گیا ہے۔ ایسے میں اکشے کمار ، گووندا اور پریش راول کی فلم بھاگم بھاگ-بھاگم کے سیکیول بھی 18 سال بعد بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوندا، اکشے کمار اور پاریش راول کی فلم بھاگم بھاگ کو بالی ووڈ کی کلاسک کایڈی فلم قرار دیا جاتا ہے۔ اب 18 سال بعد اس کے سیکویل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی پروڈکشن کمپنی رورنگ ریور پروڈکشن کی سریتا اشون وردے نے شیمارو انٹرٹینمنٹ سے سیکوئل کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ دونوں پروڈکشن کمپنیوں نے فلم کے اسکرپٹ پر کام بھی شروع کردیا ہے۔

سریتا کاشون وردے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھاگم بھاگ جیسی خصوصی فلم کا سیکوئل بھی اتنا ہی خاص ہونا چاہیے ۔ جب صحیح وقت آیا تو ہم نے اسے بنانے کا فیصلہ کیا ۔

سریتا طویل عرصے سے بالی ووڈ سے منسلک ہیں۔ وہ اپنے شوہر اشون وردے کے پیچھے تخلیقی قوت رہی ہیں ، جو باس ، مبارکاں ، کبیر سنگھ ، او ایم جی-2 اور کھیل کھیل میں جیسی فلموں کے پروڈیوسر بھی ہیں ۔

شیمارو انٹرٹینمنٹ کے سی ای او ہیرین گڈا نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی فلم بنانے کے لیے ایک بہترین ٹیم کے ساتھ شراکت کرنے پر پرجوش ہیں جو ہماری پچھلی فلم کی میراث کو مزید ہنسی ، تفریح اور تفریح کے ساتھ جاری رکھے گی ۔

فی الحال بھاگم پارٹ 2 کی کہانی آخری مراحل میں ہے اور 2025 کے وسط میں اس کی شوٹنگ شروع کی جاسکتی ہے ۔ ایسے میں فلم سازوں کا کہنا ہے کہ بھاگم بھاگ کا سیکول اور بھی زیادہ تفریحی ہوگا ۔

پاکستان