اہم ترین

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے سیریز برابر کردی

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 وکٹوں سے جیت کر 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

زمبابوے کے شہر بولاوائیو میں کھیلی جارہی ٹین میچوں کی سییریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس ھجیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے خلاف گیا۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 145 رنز بناسکی جواب میں پاکستان نے 19 ویں اوور میں ہی کسی نقصان کے بغیر ہدف حاصل کرلیا۔

ابرار احمد کی ڈیبیو میں 4 وکٹیں

ڈیون مائرز اور شان ولیمز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولنگ کے سامنے ٹک نہ سکا۔ ڈیون مائرز 33 اور شان ولیمز 31 رنز بنائے۔

اوپنر جویلورڈ گمبی 5 ، تادیوانشے مارومانی 4 ، کریگ ایروائن 18 ، سکندر رضا 17، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناسکے۔

زمبابوے کے خلاف خاص بات ابرار احمد کا شاندار ڈیبیو رہا ۔ انہوں نے چار وکٹیں لے کر آئیندہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

اس کے علاوہ آغا سلمان نے تین جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

صائم ایوب کی شاندار سنچری

زمبابوے کی جانب سے 146 رنز کا ہدف پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ہی پورا کردیا۔

صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 113 رنز اسکور کیے۔ ون ڈے فارمیٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری تھی۔ انہوں نے 17 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

عبداللہ شفیق 48 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان