اہم ترین

زمبابوے سے تیسرے ون ڈے میں جیت: سیریز بھی پاکستان کے نام

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی اپنے نام کرکے سیریز بھی جیت لی۔

بلاوائیو میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوررز میں کامران غلام کی سنچری کی بدولت 303 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے صرف 204 رنز ہی بناسکا۔

کامران غلام کی اولین سنچری

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔د ونوں نے ابتدا میں سست روی سے بیٹنگ لی لیکن ٹیم کو مستحکم آغاز آغاز فراہم کیا ۔

صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو پہلا نقصان ہوا ۔ ففٹی اسکور کرنے کے بعد عبداللہ شفیہق بھی آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد کامران غلام اور محمد رضوان نے اسکور آگے بڑھایا۔

محمد رضوان نے سست روی سے بیٹنگ کی جب کہ کامران غلام میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتے رہے۔ دونوں کے درمیان رنز کی شراکت داری قائم کی۔ 37 رنز بناکر محمد رضوان آؤٹ ہوئے ۔

رضوان کے بعد سلمان علی آغا اور کامران غلام نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ اسی دوران کامران غلام نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی اولین سنچری اسکور کی۔ وہ 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا نے بھی نسبتاً سست انداز میں بیٹنگ کی لیکن 30 رنز کی اننگزکھیلنے میں کامیاب رہے تاہم عرفان خان صرف 3 رنز ہی بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے طاہر طیب 29 اور عامر جمال 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوین بیٹرز پھر ناکام

زمبابوے نے ہدف کا تعاقب مایوس کن انداز میں کیا ۔ وقفے وقفے سے زمبابوین بیٹرز آؤٹ ہوتے گئے۔ اور پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے کریگ ایروائن نے 51 جب کہ برائن بینیٹ نے 37 رنز کی انننگز کھیلی۔

پاکستان