اہم ترین

کرپٹو ٹائیکون ایک ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کا کیلے کا فن پارہ کھاگیا

رواں ماہ یعنی 20 نومبر کو امریکا میں ایک دیوار پر ٹیپ کے ساتھ چپکے کیلے کا تصوراتی فن پارہ 62 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو پاکستانی روپے میں 1 ارب 72 کروڑ سے بھی زائد بنتے ہیں اور زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ کیلا مالک کھا بھی گیا

کامیڈین نامی اس تصوراتی فن پارے کو جسٹن سن نامی ایک چینی نژاد کرپٹو ٹائیکون نے خریدا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے کھانے کے لئے ہی خرید رہا ہے۔

جسٹن سن نے اپنی بات پوری کی اور ہانک کانگ کے ایک ہوٹل میں درجنوں صحافیوں کے سامنے پونے دو ارب روپے کا کیلا کھاگیا۔ یہی نہیں بلکہ اس نے کیلے کے پہلے ٹکڑے کو چباتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے کیلوں سے بہت بہتر ہے۔

اس سے قبل جسٹن سن نے این ایف ٹی آرٹ اور تصوراتی فن پاروں کی کرپٹو کرنسی کی بلاک چین ٹیکنالوجی کے درمیان مماثلتیں کھینچیں۔

جسٹن سن نے کہا کہ اس کی زیادہ تر اشیاء دانشورانہ ملکیت کے طور پر اور انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن بنیادی طور پر اس کا کوئی وجود نہیں۔ اسی طرح کرپٹو کرنسی بھی اپنا وجود رکھتی ہے لیکن اسے چھوا نہیں جاسکتا ہے۔

اس نے کہا کہ پریس کانفرنس میں تصوراتی فنپارہ کھانا بھی فن کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ ہوسکتا ہے ۔

پاکستان