اہم ترین

جنگ بندی سے آگے فلسطینی ریاست کا قیام بھی اہم ہے: ناروے

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ہی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام بھی اہم ہے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے معقو پر ناروے کے چرچ کی جانب سے دارالحکومت اوسلو میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ملک کے بادشاہ، حکومتی ارکان اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ اور قتل و غارت کو روکنا چاہیے، لیکن ہمیں فلسطینی عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے [بھی] کوشش کرنی چاہیے۔

ایسپین بارتھ ایدے نے مزید کہا کہ ہم نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے اور وہاں امدادی سرگرمیاں سرانجام دینے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این آر ڈبلیو اے (اُنروا) کی حمایت کرتے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔

ناروجین وزیر خارجہ نے کہا عالمی برادری کے لئے غزہ میں جنگ بندی سے آگے اجتماعی طور پر سوچنا اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

پاکستان