اہم ترین

پریانکا، اکشے اور کرینہ ‘اعتراض 2’ سے باہر

عباس مستان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اعتراض 20 سال قبل ریلیز ہوئی تھی۔ جس میں اکشےکمار ، کرینہ کپور اور پریانکا چوپرا ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اب اس فلم کے سیکوئل کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔

فلم ‘اعتراض’ اس دور کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی اور اب 20 سال بعد اس کے سیکوئل کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں سبھاش گھئی نے اس فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا ۔

جب سے فلم پروڈیوسر سبھاش گھئی نے ‘اعتراض 2’ کے حوالے سے اعلان کیا ہے، تب سے ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال تھا کہ کیا پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور خان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے؟ اب سبھاش گھئی نے اس پر بالکل نیا موقف دیا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ‘اعتراز 2’ کی کاسٹ کیا ہوگی اور اسے کون ڈائریکٹ کرے گا۔

سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ ’اعتراضکو بنے تقریباً 20 سال ہوچکے ہیں، اس لیے ہمیں آج کے ہم عصر فنکاروں اور نئی نسل کے اداکاروں کو لے کر اس کا سیکوئل بنانا ہوگا۔ اب یہ طے پایا ہے کہ سبھاش گھئی فلم کی کاسٹنگ کے لیے نئے اداکاروں سے رجوع کرنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس میں نہ اکشے کمار نظر آئیں گے اور نہ ہی پریانکا چوپڑا-کرینہ کپور۔

سبھاش گھئی نے اس فلم کی کہانی اور اسٹار کاسٹ پر مزید کہا کہ فلم کی کہانی اور کاسٹ کو آئندہ 3 سے 4 ماہ میں حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ اس کے بعد ہم سیکوئل کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سبھاش گھئی نے ‘اعتراض’ پروڈیوس کی تھی اور اسے ڈائریکٹر عباس مستان نے ڈائریکٹ کیا تھا، لیکن ‘اعتراز 2’ کے لیے سبھاش گھئی نے امیت رائے کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے ‘او ایم جی 2’ ڈائریکٹ کیا تھا۔

سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے امیت رائے سے ایک بہترین اسکرپٹ سنا ہے جو انہیں بہت پسند آیا انہوں نے کہا کہ یہ اسکرپٹ ’اعترازض2‘ کی کہانی کے طور پر لکھا جارہا ہے اور وہ اس کے لیے ایک مختلف اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔

پاکستان