حکومت نے پیٹرول 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو مد نظررکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت 62 پیسے فی لیٹر کمی کرکے 164روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 48 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 151 روپے 73 پیسے کا ایک لیٹر ہوگیا ہے۔