اہم ترین

عمران خان کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے کسی سے وفا نہیں کی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے کسی سے وفا نہیں کی۔

لاہور مین تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہونا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت میں بھی ہم مذاکرات کا کہتے تھے۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دس پندرہ برس کی تاریخ دیکھیں تو صرف مسلم لیگ ن نے پہل کی۔ نواز شریف خود چل کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس گئے۔ 2014 کے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے سڑک مانگی ہم نے بنادی۔ لیکن عمران خان کی تاریخ رہی ہے کہ انہوں نے کسی سے وفا نہیں کی۔ ان کی پارٹی کا ہی کوئی بندہ بتادیں، کوئی ایسا رشتہ یا شخص جس سے انہوں نے وفا کی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے امریکا سے مدد کے لیے ترلے کیے، پہلے کہتے تھے کہ غلامی نامنظور، اب کہتے ہیں غلامی سو بار منظور ہے۔سمجھ نہیں آتا پچھلے 15 دن میں کون سا تعویز نکل آیا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مجھے بتایا جائے 15 دن میں ایسا کیا ہوا جو یہ مذاکرات پر تیار ہوئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پورے خطے میں امن قائم ہوگیا لیکن ہمارے ہاں آج بھی دہشت گردی جاری ہے۔بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے 40 ہزار افراد افغانستان سے واپس آئے،

پاکستان