آئرن جسم کی نشوونما کے لیے ایک انتہائی اہم معدنیات ہے۔ جسم میں ہیموگلوبن اور کچھ ہارمونز بنانے کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہیموگلوبن کی کمی کی وجہ سے آکسیجن جسم کے ہر حصے تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتی۔ مردوں کے مقابلے خواتین میں آئرن کی کمی زیادہ ہوتی ہے۔
خواتین میں آئرن کی کمی دودھ کی پیداوار میں کمی اور بچے کے پیدائشی وزن میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ آئرن کی کمی سے تھکاوٹ، چکر آنا، سانس لینے میں دشواری اور خون کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بال جھڑنے اور جسم ٹھنڈا پڑنے جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
آئرن کی کمی پوری کرنے کے لئے سرخ گوشت، مچھلی، انڈے، دالیں، ہری سبزیاں، گری دار میوے اور بیج جیسی آئرن سے بھرپور غذائیں کھائیں۔ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق آئرن سپلیمنٹس استعمال کریں۔