اہم ترین

پی ٹی آئی میں زبردستی لوگوں کو بھر کر عمران خان وزیر اعظم بنے، شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جبری شادیوں اور علیحدگیوں کا ٹوئٹ دیکھا۔ ہم نے بھی یہ جبری شمولیتیں دیکھی ہیں۔ لوگوں کو زبردستی پاکستان تحریک انصاف میں شامل کرواکر عمران خان کو وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔  اور  انہوں نے صرف   دھمکیاں دیں اور اداروں کو بدنام کیا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی کام یا کارنامہ ایسا نہیں تھا جس سے متاثر ہو کر لوگ ان کی جماعت میں شامل ہوتے۔  ا ب وہی لوگو جہاں سے آئے تھے وہیں واپس جا رہے ہیں۔   

تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے والے آپ سے تنگ تھے اگر آپ کے ساتھ موجود افراد نظریاتی ہوتے تو آج آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔یہ بات آپ ان سے پوچھیں  جو شہید ہوئے لیکن سیاست نہیں چھوڑی ۔

شرجیل میمن نے چیئر مین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے طرز زندگی پر تو اب بھی کوئی فرق نہیں پڑا اسی طرح پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں۔  آپ کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔  عمران خان آپ شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے عطیات کا حساب دیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے صوبے کے عوام کےلیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید بسوں کا اضافہ کر رہے ہیں ، جب کہ جلد ہی ایک سرکاری ٹیکسی سروس بھی شروع کی جائے گی۔

پاکستان