اہم ترین

قومی ٹیم کی حارث رؤف کی شادی میں شرکت پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے موسم کی خرابی کی وجہ سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  قومی ٹیم کو کل  کراچی سے کولمبو کے لیے پرواز کرنی ہے اور حارث رؤف کا ولیمہ اسلام آباد میں ہے اور خرا ب موسم کے پیش نظر  واپسی میں اسلام آباد سے کراچی کے لیے فلائٹ ملنا مشکل ہے جس سے کولمبو روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔  اور اسی وجہ سے کھلاڑیوں کو  ولیمے میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

قومی کرکٹر حارث رؤف  گزشتہ روز اپنی کلاس فیلومزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور کپتان بابر اعظم سمیت ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر حارث روف کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان