اہم ترین

خلا میں سب سے زیادہ عرصہ رہنے والے خلا نورد کی دنیا میں واپسی

امریکی خلاباز فرینک روبیو خلا میں طویل ترین عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے دنیا میں واپس آگئے ہیں۔۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرینک روبیو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روسی خلانورد سرگئی پروکوپیو اور دیمتری پیٹیلین کے ہمراہ سویوز نامی کیپسول سے قازقستان کے شہر زیزکازگان میں زمین پر اترے۔۔

فرینک روبیو گزشتہ برس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن گئے تھے۔ ان کا دورہ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے تھا لیکن ان کی واپسی کی خلائی گاڑی خلا میں بکھرے مصنوعی سیارچوں کے کچر سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد زمین سے ان کی واپسی کے لیے سویوز نامی کیپسول بھجوایا گیا۔۔ جس کی وجہ سے ان کی واپسی میں تاخیر ہوگئی۔۔

فرینک روبیو نے خلا میں اپنے قیام کے دوران زمین کے محور کے گرد 6 ہزار چکر لگائے اور یہ فاصلہ 15 کروڑ 70 لاکھ میل بنتا ہے۔۔

فرینک روبیو سے پہلے خلا میں سب سے زیادہ عرصے رہنے کا ریکارڈ ان ہی کے ہم وطن مارک وینڈ ہئی کے پاس تھا۔۔

اس وقت ناسا کے خلاباز لورال او ہارا اور جیسمین موگھبیلی یورپی خلائی ایجنسی کے خلاباز آندریاس موگینسن کے ساتھ خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز ساتوشی فروکاوا، روسکوسنوس کوسموناٹس، اولیگ کونونینکو اور نکولائی چھب بھی خلائی اسٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔

پاکستان