اہم ترین

ایم 3 ؛ 40 گنا تیز میک بُک مارکیٹ میں آگئے

دنیا کی صف اول کی ٹیک کمپنی ایپل نے 22 گھنٹے بیٹری لائف والے جدید ترین میک بُک ایم تھری کے مختلف ویرئینٹس کی رونمائی کردی ہے۔۔

رواں سال ایپل نے دوسری بار میک بک پرو ماڈلز متعارف کرائے ہیں ۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میک بُک ایم 3 پرو کے 3 مختلف ویرینٹ 14 اور 16 انچ میں پیش کئے گئے ہیں۔ تینوں ماڈلز کو سلور اور اسپیس بلیک کلر آپشنز میں لایا گیا ہے۔

چند ماہ قبل کمپنی نے M2 پروسیسر سے لیس میک بک 2 پرو لانچ کیا تھا تاہم اب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایم تھری پرو پروسیسر کی وجہ سے اس ماڈل کے میک بکس 40 گنا تیز ہو گئے ہیں۔ لانچ کئے گئے نئے میک بکس میں ایک ٹیرا بائیٹ تک ایس ایس ڈی (SSD) اسٹوریج سپورٹ ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔

ایپل کے نئے ایم 3( M3)، ایم 3 پرو (M3 Pro) اور ایم 3 میکس ( M3 Max) کو چپس ٹی ایس ایم سی (TSMC) کی 3nm پروسیس ٹیکنالوجی پر تیار کیا گیا ہے۔۔ لیکویڈ ریٹینا ڈسپلے ایکس ڈی آر ( Liquid Retina XDR ) ڈسپلے کے یہ میک بک 22 گھنٹے کی بیٹری ٹائمنگ دیتے ہیں۔

7 نومبر سے دنیا بھر میں ایپل اسٹورز اور مجاز ری سیلرز کے ذریعے فروخت کے لئے دستیاب میک کے تینوں نئے ماڈلز کی قیمتیں اس کی خصوصیات کے لحاظ سے الگ الگ رکھی گئی ہیں۔

نئے میک بک پرو ماڈلز میں 14 انچ اور 16 انچ مائع ریٹینا ایکس ڈی آر (3,024×1,964 پکسلز) ڈسپلے ہیں۔ یہ ٹچ آئی ڈی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لحاظ سے ان میک بکس میں وائی فائی 6E، بلوٹوتھ 5.3، تین تھنڈربولٹ 4/USB 4 پورٹس، ایک میگ سیف 3 چارجنگ پورٹ، ایک ایس ڈی ایکس سی (SDXC) کارڈ ریڈر، ایک ایچ ڈی ایم آئی (HDMI) پورٹ اور ایک 3.5mm ہیڈ فون جیک موجود ہیں۔

2499 امریکی ڈالرز سے 3499 ڈالرز کی قیمت کے ان ویرینٹ میں M3 میکس چپ ہے اسے 128GB تک RAM کے ساتھ کنفیگر کیا جا سکتا ہے۔ یہ کمپنی کے کسی بھی لیپ ٹاپ پر پیش کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ ریم ہے۔ M3 اور M3 پرو پروسیسرز سے لیس ماڈلز بالترتیب 24 جی بی اور 36 جی بی ریم کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔

پاکستان