اہم ترین

شاہ رخ خان کی ڈنکی کی کمائی ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ سے بہت کم

‘ڈنکی’ ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا میں مشہور ہوگئی، شاہ رخ خان کی فلم پہلے دن کی بمپر کمائی کے باوجود جوان اور پٹھان سے پیچھے رہ گئی۔۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ہے۔

شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’ کو راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ تاپسی پنو، وکرم کوچر، انیل گروور، بومن ایرانی اور وکی کوشل نے اس میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی کہانی غیر قانونی تارکین وطن افراد کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان سمیت تمام اسٹارز کی اداکاری کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ڈنکی’ نے پہلے دن یعنی جمعرات کو دنیا بھر میں کل 58 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے ساتھ گوری خان نے کیپشن میں لکھا کہ وہ بہت دور سے آئے تھے۔ اب لگتا ہے آپ کے پیار کے ساتھ ہم بہت دور جائیں گے۔

تاہم، ‘ڈنکی’ کا اوپننگ ڈے کلیکشن 2023 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ سے بہت کم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’ نے بھارتی سینما گھروں سے پہلے دن 29.2 کروڑ روپے کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا۔ جو کہ جوان اور پٹھان سے کافی کم ہے۔

پاکستان