Mon Jan 06 2025

اہم ترین

حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر کی ادائیگی نہ کرنے پر شوہر کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پرویز نامی شہری کی جانب سے حق مہر کی ادائیگی کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر شہری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے قرار دیا کہ کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جسے ملک کے قوانین میں بھی تحفظ فراہم کیا گیا ہے لہذا خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ کہ غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جا رہا ہے، بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خاتون کو اپنے حق مہر کیلئے مقدمہ کرنا پڑا جو مختلف عدالتوں سے ہوتا ہوا 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، اگر متعلقہ عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد ہوتا تو کیس یہاں تک نہ پہنچتا۔

پاکستان