اہم ترین

تفریحی مقامات کی تصاویرپوسٹ کرنے کا معاوضہ 7 ارب

اسٹار فٹ  بالر لیونل میسی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ارجنٹائن کو فٹ ورلڈ کپ جتوانے والے لیونل میسی کو سعودی کلب الہلال سے بھاری معاوضے کے عوض  کھیلنے کی پیش کش کی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا ۔

تاہم، سعودی حکومت نے میسی کو  2 سال قبل ہی اپنا سیاحتی سفیر نامزد کیا تھا اور اب اس معاہدے کی ہوش رُبا تفصیلات سامنے آئی ہیں۔  سیاحتی سفیر کی حیثیت سے لیونل میسی ریاست کے سیاحتی مقامات کی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرنے کے لیے 7 ارب 17 کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔

معاہدے کی رُو سے میسی کو تین سال کے معاہدے کے لیے ڈھائی کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی اور انہیں سعودیہ عرب کے خلاف کسی بھی قسم کےمنفی تبصرے کی اجازت نہیں ہے۔

گزشتہ ماہ بھی میسی نے اپنے دورہ سعودی عرب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالرز میں سے ایک لیونل میسی کو سعودی کلب الہلال نے 500 ملین یورو کی پیش کش کی تھی تاہم انہوں نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے لیکن اس معاہدے کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آسکیں  ہیں۔

پاکستان