اہم ترین

اکشے کمار کی نئی فلم ‘ اوہ مائی گاڈ ٹو’ پابندی کی زد میں

فلم آدی پُرش میں مذہبی معاملات کی متنازع تصویر کشی کے بعد اکشے کمار کی فلم’اوہ مائی گاڈ ٹو’ کی ریلیز  سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جائزہ کمیٹی کے رحم و کرم پر ہے۔

اکشے کمار کی فلم اوہ مائی گاڈ ٹو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی وجہ سے رکاوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ سی بی ایف سی کی جانچ کمیٹی نے فلم کو مذہبی معاملات کی حساس تصویر کشی کی وجہ سے ریوائزنگ کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔ کمیٹی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فلم کسی کے جذبات کو مجروح نہ کرے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اوہ مائی گاڈ 2 کے لیے سی بی ایف سی کے چیئرپرسن پرسون جوشی سرٹیفیکیشن دینے سے پہلے ذاتی طور پر فلم کا جائزہ لیں گے۔ یہ محتاط قدم اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی قسم کے متنازع مناظر یا مکالمے فلم کا حصہ نہ ہوں۔

اس کے باوجود انڈسٹری کے اندرونی ذرائع پر امید ہیں کہ فلم سنسر کے عمل کو آسانی سے پاس کر لے گی۔ ان کا ماننا ہے کہ اوہ مائی گاڈ کے پہلے حصے کو اچھی طرح سے ہینڈل کیا گیا تھا اور اس کے متوازن نقطہ نظر کی وجہ سے کسی تنازعے نے جنم نہیں لیا تھا۔ انہیں یقین ہے کہ دوسرا حصہ اکشے کمار کی مذہبی حساسیت اور اپنے مداحوں کے جذبات کی فکر کو دیکھتے ہوئے اسی راستے پر گامزن ہے۔

اکشے کمار کے مداح فلم اوہ مائی گاڈ کے دوسرے حصے کا کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے اور اس کے ریووائزنگ کمیٹی کے پاس جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے کافی تنقید بھی کی گئی ہے۔ فلم کے دیگر نمایاں اداکاروں میں مرزا پور کے باصلاحیت اداکار پنکج ترپاٹھی اور فلم وکی ڈونر کی یامی گوتم بھی شامل ہیں۔

پاکستان