اہم ترین

کنگ خان کی فلم”پٹھان” نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے مشہور زمانہ پوز کو ایک ساتھ پرفارم کرنے والے سب سے بڑے گروپ کے طور پر اب اسے گنیز عالمی ریکارڈ کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل اسٹار گولڈ کے عملے نے مداحوں کی اس بھیڑ پر اپنی تمام توجہ مرکوز کرتے ہوئے فلم کی پروموشن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

شاہ رخ خان کے گھر کے باہر اس مشہور پوز کو مداحوں کی جانب سے پرفارم کرنے کا یہ عمل ان کی فلم پٹھان کے ٹیلی ویژن پریمیئر سے عین قبل کیا گیا ہے۔

اسٹار گولڈ کی ٹیم نے اس عمل کو ممکن بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے جس کے بعد فلم پٹھان ان کے نیٹ ورک پر نشر کی جائے گی۔شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو سلام کیا جو ان کے گھر “منت” کے گرد جمع تھے۔

شاہ رخ خان اپنے مداحوں پر ہمیشہ ہی مہربان رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کی دوپہر کو ان کے ساتھ شامل ہوئے اور ہمیشہ کی طرح ان کا استقبال کیا۔ ان کے مداح برسوں سے ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوتے آئے ہیں۔

کنگ خان نے ان پر بوسے اور پیار نچھاور کیا۔ وہ یقیناً اپنے مداحوں کی دل سے قدر کرتے ہیں!ان کی کوشش رہی وہ اپنی رہائش گاہ پر جمع ہونے والے تمام افراد کو دیکھ سکیں اور سب تک اپنا سلام پہنچا سکیں۔ شائقین کے ہجوم کے علاوہ شاہ رخ خان کے مشہور پوز کو دیکھنے والوں کے علاوہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو صرف سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے آئے تھے۔

شائستہ سپر اسٹار ہاتھ جوڑ کر ان سب کا استقبال کر رہے تھے۔ انہوں نےدنیا بھر میں اپنے مداحوں کی ان کی تمام محبتوں اور گرم جوشی کے لیے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کی فلم پٹھان، جو 5 سال کے وقفے کے بعد سامنے آئی تھی، کی کامیابی کے لیے سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

پاکستان