اہم ترین

آئی ایم ایف پروگرام سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، وزیراعظم

یہ ایک بہت چیلنجنگ پروگرام ہے لیکن اگر ہم نے ہمت اور استقامت کیساتھ اس پروگرام پہ عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی معیشت کے لیے جرأتمندانہ فیصلے کرتے ہوئے آگے بڑھے تو انشاءاللہ پاکستان کی معاشی ترقی آپ کے قدم چومے گی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم نہیں ہوئی بلکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھنے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب  میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اقتدار سے کیوں محروم کیا گیا آج یہ بات کوئی راز کی بات نہیں ہے.انہیں اقتدار سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے 20,20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی , نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف یا کوکین نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور روزگار کے لیے قرضے دیئے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ  نہیں بلکہ ایک چیلنجنگ پروگرام ہے ، آئی ایم ایف سے معاہدہ کیے بغیر معیشت میں بہتری نہیں آتی۔ تاہم،اس سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی جس کا ریلیف عوام کو دیا جارہا ہے۔

وزیر اظم کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے لوگوں کی سازشیں دفن ہوگئیں۔ ہمارے تمام منصوبے کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہم نے جرأت مندانہ فیصلے کیے تو معیشت ٹھیک ہوگئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، آئندہ انتخابات میں جسے بھی عوام منتخب کرے ہم اسے قبول کریں گے ہم ووٹ نہیں مانگ رہے عوام حقائق پر فیصلہ کریں۔

پاکستان