اہم ترین

انفینکس کا گیمنگ فون، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

انفینکس پب جی اور فری فائر کے لیے ایک گیمنگ اسمارٹ فون کی ریلیز کا ارادہ رکھتا ہے اور اسے سب سے پہلے ہندوستان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مشہور ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق، انفینکس ایک گیمنگ اسمارٹ فون پر کام کر رہا ہے اور توقع ہے کہ اسے اگست کے پہلے ہفتے میں ریلیز کرنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس فون کو سب سے پہلے ہندوستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

گیمنگ فون کو انفینکس جی ٹی ٹین پرو کے نام سے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے نیز یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ اعلیٰ گیمنگ مقاصد کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے اس فون کی قیمت کافی کم رکھی جائے گی تاکہ گیمنگ کے شائقین کی بڑی تعداد اس تک رسائی حاصل کر سکے۔

ایسا لگتا ہے کہ فون کے پچھلے حصے میں “نتھنگ فون” کی طرح نیم شفاف ڈیزائن اپنایا گیا ہے، حالانکہ یہ ڈیزائن “نتھنگ” فونز سے مماثلت نہیں رکھتا۔ فون کا مرکزی خیال ضرور کسی حد تک نتھنگ فون جیسا ہے لیکن اس پر عمل درآمد بہت مختلف ہے۔

تاہم ہم یہ بات یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ PUBG، MLBB اور Free Fire جیسے گیمز کو جی ٹی ٹین پرو پر متاثر کن فریم ریٹ اور شاندار ویژول فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر بہتر بنایا جائے گا۔

جی ٹی ٹین پرو کم از کم دو رنگوں میں دستیاب ہوگا، ایک گہرے رنگ والا جیسے بلیک یا ڈارک گرے اور ایک سفید۔ یہ اینڈرائیڈ 13 پر مبنی ایکس او ایس 13 چلائے گا۔

فون کو باکس سے باہر نکالنے کے بعد، آپ اس کے باکس کو ایک ماحول دوست میوزک ایمپلیفائر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اسے شیلف پر بیکار پڑے رہنے سے بچایا جا سکتا ہے۔

پاکستان