اہم ترین

پب جی پرو پاکستان لیگ کا معرکہ شروع ہونے میں تین دن باقی

25 جولائی  سے شروع ہونے والا پب جی پرو  پاکستان لیگ کے مقابلے 13 اگست 2023 تک جاری رہیں گے۔

پب جی موبائل پرو لیگ پاکستان اسپرنگ 2023 اپریل میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان کے پیشہ ور پب جی موبائل ای سپورٹس کو پاکستانی پاور ہاؤسز کے سخت مقابلے سے روشناس کرایا گیا۔ اس بار پاکستان موبائل پرو لیگ کا اگلا سیزن شروع ہونے جا رہا ہے۔ مسلسل تین ہفتوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سرفہرست ٹیمیں چیمپئن کا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کی جستجو میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔

جنوبی ایشیا ٹورنامنٹ فال 2023 کے ٹکٹ بھی ٹاپ ٹیموں کو تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔ اس معرکے کا آغاز 25 جولائی 2023 کو ہوگا اور یہ 13 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

مقابلے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے لیگ مرحلہ اور پھر فائنل مرحلے میں حتمی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا ہفتہ 25 جولائی سے 30 جولائی 2023 تک چلے گا جب کہ دوسرا ہفتہ یکم اگست سے شروع ہوگا۔ 6 اگست 2023 کو یہ مرحلہ بھی مکمل ہو جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اگست میں 11 اور 13 کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پب جی موبائل پرو لیگ پاکستان اسپرنگ 2023 کی 20 مدعو ٹیمیں دو ہفتے کی لیگ مرحلے کی جنگ کے لیے اکٹھے ہوں گی۔ جہاں ہر ہفتے میں کل پانچ میچ ڈے ہوں گے۔ ٹیموں کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے۔

 پب جی موبائل پرو لیگ کے پاکستان فال 2023 سیزن کے لیے ایک راؤنڈ رابن اسٹرکچر استعمال کیا جائے گا۔ ایک مختلف پوائنٹ سسٹم اور ایک ہفتے کے مقابلے کے بعد ٹاپ 12 ٹیموں کو پب جی کے خاص لیویک میپ میں ایک اور گیم کھیلنے کا موقع ملے گا۔

فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹاپ 16 ٹیموں کا تعین لیگ مرحلے کے پوائنٹس کے ٹوٹل سے کیا جائے گا۔ لیگ مرحلے سے بونس پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیموں کو فائدہ ہوگا۔ فائنل کے تین دنوں کے لیے کل 18 میچوں کے لیے روزانہ چھ میچز ہوں گے۔ مقابلے میں حتمی پوزیشن کا تعین تمام میچوں کے بعد حاصل کردہ کل پوائنٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان