اہم ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ، ذرایع

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آج ہونے والے ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں شریک الیکشن کمیشن کے اعلی حکام نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا ۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک حکام کا کہنا تھا کہ عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے بعد سربراہ تحریک انصاف اپنے منصب پر فائز نہیں رہ سکتے ، لہذا الیکشن کمیشن انہیں پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے برطرف کرنے کا حکم جاری کرے۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا پولیٹیکل فنانس ونگ اس حوالے سے جلد ہی نوٹیفیکیشن جاری کردے گا۔

مذکورہ اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر غور اور مردم شماری کے نتائج پر حکام کو آگاہ کیا گیا۔

پاکستان