اہم ترین

جاوید میانداد نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کی حکمت عملی بتادی

لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بیٹرز کے نمبرز غیر ضروری طور پر نہ تبدیل کی جائیں۔

کراچی میں میڈہا گفتگو کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ قومی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا ، کرکٹ کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ بیٹرز کے نمبرز غیر ضروری طور پر نہ تبدیل ہوں، ہر بیٹر کو پتہ ہے کہ فاسٹ بولر یا اسپنر کیا کرسکتا ہے۔ کھلاڑی کو پتہ ہونا چاہیے کہ کسی بولر کا سامنا کیسے کرنا ہے۔۔

لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر کنڈیشن کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوتا ہے، آپ پروفیشنل پلیئر ہیں، شائقین کا دباؤ لینے کے بجائے کھیل پر توجہ دیں، پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہپورہا ہے۔۔ ورلڈ کپ بھارت میں ہوں یا کسی دوسرے ملک میں، کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی، وہاں بھی کھلاڑیوں کو ویسا ہی کھیل پیش کرنا ہے جیسا وہ دوسری ٹیموں کے سامنے دکھاتے ہیں۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اگر ٹیم کچھ نہیں کررہی تو کپتان پر تنقید کیسے کی جائے لیکن فیصلہ سازی کی مہارت تجربے کے ساتھ آتی ہے۔

پاکستان