2017 سے دنیا بھر کے میک گیمرز میں مقبول عام ویڈیو گیم براولہالا (BRAWLHALLA) کا سب سے بڑا ایونٹ شروع ہوگیا ہے ۔ جس میں بترین کھلاڑی اپنے حریفوں کو ہرا کر لاکھوں ڈالرز کا انعام حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
3 نومبر سے شروع ہونے والے 3 روزہ مقابلوں میں وہ کھلاڑی نظر آئیں گے جنہوں نے سال بھر ہونے والے براولہالا (BRAWLHALLA) مقابلوں میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور مختلف خطوں کے ایوننٹس اپنے نام کئے۔۔
ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم دس لاکھ ڈالرز ہے۔ جس میں حصہ دار بننے کے لیے ہر کھلاڑی جی جان سے کھیلے گا۔۔
براولہالا (BRAWLHALLA) چیمپئین شپ رواں سال کا آخری بڑا ایونٹ ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ مقابلوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔۔ اس گیم کے کئی مقابلے اب بھی دنیا بھر میں جاری ہیں اور اس کے فاتح سامنے آرہے ہیں۔
ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ براولہالا (BRAWLHALLA) ایک فری ٹو پلے فائٹنگ گیم ہے یعنی یہ کسی بھی قسم کی رقم خرچ کئے بغیر کھیلا جاسکتا ہے۔
اس گیم کو 2017 میں بیک وقت میک، ونڈوز اور پلے اسٹیشن 4 کے لیئے جاری کیا گیا تھا ۔۔ تاہم اب اسے نینٹینڈو سوئچ، ایکس باکس ون اور اینڈرائیڈ پر بھی کھیلا جاسکتا ہے۔