اہم ترین

بلوچستان میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائی، پاک فوج کے 14 اہلکار شہید

بلوچستان میں امن دشمنوں نے ایک اور مذموم کارروائی کی ہے۔پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 اہلکار شہید ہوگئے۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کے قریب اورماڑہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ’دہشت گردوں کے حملے میں 14 سکیورٹی اہلکار شہید‘ ہو گئے ۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور علاقے کو ’دہشت گردوں سے پاک‘ کرنے کا عمل جاری ہے۔۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔

اورماڑہ کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت ملک کی اعلٰی سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے ھالیہ واقعات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان