اہم ترین

میری بیوی کو بادشاہ سلامت ٹارگٹ کر رہے ہیں: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے روبرو کہا کہ میری بیوی کو بادشاہ سلامت ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانے کے نئے ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8، 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 22 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

دوران سماعت فاضل جج کو مخاطب کرتے عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سرکاری تحائف سے کوئی لینا دینا نہیں، بشری بی بی کو صرف مجھے اذیت پہنچانے کے لیے جیل میں ڈال رکھا ہے۔نیب والے روبوٹ ہیں۔ ان کو تنخواہ دے کر جو مرضی کام کروالیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے جیل میں ڈالیں (مگر) میری بیوی کو تو چھوڑ دیں، میری بیوی کو بادشاہ سلامت ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ آپ اللہ کو جوابدہ ہیں، آئی ایس آئی کو جوابدہ نہیں۔ میں صرف اپنی بیوی کی بات کرتا ہوں۔

پاکستان