اہم ترین

پاک فضائیہ: دنیا کی 7ویں طاقتور ترین ایئر فورس

دنیا بھر کے ملکوں کی دفاعی طاقتوں کے اعداد و شمار مہیا کرنے والی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے 2025 میں دنیا کی 10 طاقتور ترین فضائیہ کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں پاکستان کو 7ویں درجے پر رکھا گیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل فائر پاور نے یہ دنیا کی 10 بہترین فضائیہ کی فہرست ملک کی فضائیہ، بری فوج، بحریہ اور خصوصی افواج کے پاس لڑاکا و کارگو طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی تعداد اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی ہے۔

امریکا

دنیا کی طاقتور ترین فضائی قوت امریکا کے پاس ہے۔ اس کے کل طیاروں کی تعداد 13043 ہے۔ یہ روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے بھی زیادہ ہے۔

امریکا کے پاس 5843 ہیلی کاپٹر، 1790 فائٹر طیارے، 889 اٹیک ٹائپس، 918 ٹرانسپورٹ طیارے، 2647 مشاق طیارے، 647 اسپیشل مشن طیارے، 605 ٹینکر فلیٹ اور 1002 جنگی ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

روس

طاقتور ترین فضائیہ کی فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے۔ جس کے پاس دفاعی مقاصد کے لئے مجموعی طور پر 4292 ہیلی کاپٹرز اور طیارے ہیں۔

روسی افواج 1651 ہیلی کاپٹرز، 833 لڑاکا طیاروں، 689 اٹیک ٹائپس، 456 ٹرانسپورٹ طیارے، 611 مشاق طیارے، 141 اسپیشل مشن طیارے، 19 ٹینکر فلیٹ اور 557 اٹیک ہیلی کاپٹرز پر مشتمل ہے۔

چین

چین دنیا کی تیسری طاقتور ترین فضائی قوت ہے۔ چین کے پاس 913 ہیلی کاپٹر، 1212 فائٹر طیارے، 371 اٹیک ٹائپس، 289 ٹرانسپورٹ طیارے، 402 ٹرینر طیارے، 112 اسپیشل مشن طیارے، 10 ٹینکر فلیٹ اور 281 اٹیک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

بھارت

برصغیر کو اپنے جنگی جنون کی وجہ سے اسلحے کی دوڑ میں جھونکنے والے بھارت کے پاس دنیا کی چوتھی طاقتور ترین فضائیہ ہے۔

بھارت کے پاس 899 ہیلی کاپٹر، 513 فائٹر طیارے، 130 اٹیک ٹائپس، 270 ٹرانسپورٹ طیارے، 351 ٹرینر طیارے، 74 اسپیشل مشن طیارے، 6 ٹینکر فلیٹ اور 80 اٹیک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

جنوبی کوریا

دنیا کی طاقتور ترین فضائیہ میں 1592 طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ جنوبی کوریا کا پانچواں نمبر ہے۔ جنوبی کوریا کے پاس 807 ہیلی کاپٹر، 315 فائٹر طیارے، 89 اٹیک ٹائپس، 41 ٹرانسپورٹ طیارے، 318 ٹرینر طیارے، 36 اسپیشل مشن طیارے، 4 ٹینکر فلیٹ اور 111 اٹیک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

جاپان

جاپان کا شمار دنیا کی معاشی طاقتوں میں ہوتا ہے لیکن اسے دنیا کی چھٹی طاقتور ترین فضائیہ کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ اس کے پاس مجموعی طور پر1443 طیارے ہیں۔ جن 596 ہیلی کاپٹرز، 217 فائٹر طیارے، 38 اٹیک ٹائپس، 55 ٹرانسپورٹ طیارے، 401 ٹرینر طیارے، 141 اسپیشل مشن طیارے، 10 ٹینکر فلیٹ اور 119 اٹیک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

پاکستان

طاقتور ترین فضائیہ میں 1399 طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ پاکستان کے پاس 373 ہیلی کاپٹر، 328 لڑاکا طیارے، 90 اٹیک ٹائپس، 64 ٹرانسپورٹ طیارے، 565 مشاق طیارے،27 اسپیشل مشن طیارے، 4 ٹینکر فلیٹ اور 57 اٹیک ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

گلوبل فائر پاور کی جانب سے جاری فہرست میں دنیا کی طاقتور ترین فضائیہ میں مصر کا آٹھواں، ترکیہ کا نواں نمبر اور فرانس کا دسواں نمبر ہے۔

پاکستان