اہم ترین

ہاٹ ٹب: آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے پہلی بالغ مواد ایپ لانچ

ہاٹ ٹب، آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے پہلی بالغ مواد ایپ لانچ کر دی گئی ہے۔ یہ ایپ یورپ میں آئی فون صارفین کے لیے لانچ کی گئی ہے۔ ایپل نے اس ایپ کے لانچ ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق ہاٹ تب کو آئی او ایس کے متبادل ایپ اسٹور آلٹ اسٹور پال نے منظور کیا ہے اور یہ دنیا کی پہلی ایپل سے منظور شدہ پورن ایپ ہے۔

ہاٹ ٹب کے بارے میں آلٹ اسٹور کا کہنا ہے کہ ایپ نے یورپ کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ سے بھی اجازت حاصل کی ہے۔ ڈی ایم اے کا مقصد بڑی ٹیک کمپنیوں کو کنٹرول کرنا اور صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دینا ہے۔ لیکن ایپل اس فیصلے سے خوش نہیں ہے۔ کمپنی نے اس ایپ کی تفصیل کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کی حفاظت اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر ایپل نے اسے بچوں کے لیے محفوظ قرار نہیں دیا۔ ہاٹ ٹب بالغ مواد ایپ صرف یورپی مارکیٹ کے لیے دستیاب ہے اور فی الحال صارفین اسے مفت میں ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔

ایپل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی یقینی طور پر اس ایپ کو منظور نہیں کرتی اور نہ ہی اسے ایپ اسٹور میں دستیاب کرائے گی۔ تاہم، یورپی یونین کے قانون کی وجہ سے کمپنی کو ایپ کو تھرڈ پارٹی مارکیٹ پلیس پر چلانے کی اجازت دینا پڑی۔

تیک کمپنی کو یورپی یونین کے قانون کی وجہ سے اپنے ایپ اسٹور کی سخت پالیسیوں میں نرمی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ کمپنی اس سے ناخوش ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ایسے قوانین سے فحش مواد، غیر قانونی منشیات اور دیگر نقصان دہ مواد کی تشہیر کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔ اس سے ایپل کے صارفین بالخصوص بچوں کے لیے حفاظت کو یقینی بنانا بہت مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان