اہم ترین

پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم اسماعیلی برادری کے نئے امام مقرر

پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر ان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسماعیلی برادری کا 50 واں امام مقرر کر دیا گیا ہے۔

آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے بیان کے مطابق اپنی 1400 سالہ تاریخ میں اسماعیلیوں کی قیادت ایک زندہ ار موروثی امام نے کی ہے۔ اسماعیلی 35 سے زیادہ ممالک میں رہتے ہیں اور ان کی تعداد تقریباً 12 سے 15 ملین ہے۔

مرحوم پرنس کریم آغا خان کو آنے والے دنوں میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔ اس کے فورا بعد 50 ویں امام کی باضابطہ بیعت کی تقریب منعقد ہوگی۔

امریکی تعلیم یافتہ سوئس نژاد رحیم آغا خان اپنے مرحوم والد کی قیادت میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مختلف منصوبوں میں کام کیا۔ وہ اے کے ڈی این کے متعدد بورڈز کے رکن ہیں، جس میں آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کا بورڈ بھی شامل ہے۔

پرنس رحیم آغا خان کو گذشتہ سال صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا تھا۔

پاکستان