Sat Jan 11 2025

اہم ترین

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے خوفناک تباہی، درجنوں گھر تباہ

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق  صوبہ سیچوان میں میں مٹی کے تودے گرنے سے 60 سے زائد گھر تباہ اور 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ سیچوان  کے دارلحکومت شینگ ڈو سے تقریباً ڈھائی سو کلومیٹر  فاصلے پر موجود پہاڑی گاؤں  میں مسلسل بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور مٹی کا ایک بڑا تودا گرنے سے درجنوں مکانات تباہ  ہوگئے۔

حکام نے  فوری طور پر 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، جب کہ 5 افراد ابھی تک لاپتہ اور بیس سے زائد دیہاتی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق  ہلاک شدگا ن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اب معمول بن چکی  ہے اور گزشتہ  سال 5 سال میں یہاں مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہوچکا ہے۔

پاکستان