اہم ترین

ناسا کی خلا بازی سے اسٹریمنگ کے میدان میں چھلانگ

ناسا پلس کے نام سے ایک آن ڈیمانڈ اور اشتہار سے پاک پلیٹ فارم آئی او ایس، اینڈرائیڈ، روکو، ایپل ٹی وی، فائر ٹی وی اور دیگر پر دستیاب ہوگا۔

ہوسکتا ہے کہ آج کل “نو ویکینسی” کا نشان اس بات کا اشارہ ہو کہ انٹرنیٹ پر بہت زیادہ اسٹریمنگ سروسز ہو چکی ہیں، لیکن ناسا چاہتا ہے کہ آپ اپنے فون اور دیگر ڈیوائسز میں اضافی جگہ رکھنے کے بارے میں سوچیں تاکہ آپ کو ان کے مفت اور اشتہار سے پاک پلیٹ فارم کو انسٹال کرنا ممکن ہو جو جلد ہی آئی او ایس، اینڈرائیڈ، روکو، ایپل ٹی وی اور فائر ٹی وی کے لیے دستیاب ہوگا۔

سال 2023ء کے آخر تک ناسا پلس نامی ایک نیا آن لائن پلیٹ فارم جس میں لائیو ایونٹ کوریج، خصوصی پینلز، خصوصی انٹرویوز اور ناسا اوریجنل ویڈیو سیریز شامل ہوں گی، آن ایئر ہونے کی توقع ہے۔ ناسا ایپ ویب کے علاوہ مذکورہ بالا آلات پر بھی رسائی فراہم کرے گی۔

ناسا کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر مارک ایٹکنڈ نے ایک بیان میں کہا، “ناسا کے نئے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ہم خلاء کو آپ کی طلب اور آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کر رہے ہیں۔ ہم اس کہانی کو بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں کہ ناسا کس طرح ہوا اور خلاء میں نامعلوم چیزوں کو تلاش کرتا ہے، دریافت کے ذریعے حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہماری ڈیجیٹل موجودگی کو تبدیل کرکے انسانیت کی بھلائی کے لیے اختراعات کرتا ہے”۔

لانچ سے پہلے ناسا اپنی آفیشل ایپ اور ویب پیجز کو بھی نئے سرے سے تیار کرے گا تاکہ خلائی ایجنسی کے مشنز، آب و ہوا کے ڈیٹا، تحقیق اور دریافتوں پر خلائی ایجنسی کے عوام کے سامنے آنے والے مواد کے ساتھ انٹرفیس کے لیے جدید عناصر کو شامل کیا جا سکے۔ خلائی شوقین ناسا کی بالکل نئی مرکزی ویب سائٹ کا بیٹا ورژن اس وقت تک دیکھ سکتے ہیں جب تک کہ یہ مکمل نہ ہو جائے۔

ایجنسی کے چیف انفارمیشن آفیسر جیف سیٹن نے اس خوالے سے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ “ہمارا وژن ایک متحد، عالمی معیار کے ناسا ویب تجربے کے ذریعے انسانیت کو متاثر کرنا ہے۔ ناسا کا تاریخی نقشہ ہمارے ناظرین کے لیے صارف کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ہماری ایجنسی کے مواد کو مزید قابل رسائی، قابل دریافت اور محفوظ بنانے کے لیے پہلے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ ہماری بنیادی ویب سائٹس کے بنیادی ڈھانچے کو اپ ڈیٹ کرنا اور عوام کا اس کے ساتھ آن لائن تعامل”۔

پاکستان