آسٹریلیا کی ریاستی پارلیمنٹ نے ارکان اسمبلی پر فلسطینی کفایہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کی اسمبلی نے ایوان میں اراکین کے روایتی فلسطینی کفایہ اور فلسطین کی نمائندگی کرنے والی دیگر علامتیں پہننے پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
اس پابندی سے ایک ہفتے پہلے گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی گیبریل ڈی ویتری ایوان میں فلسطینی کفایہ پہن کر آئے تھے۔ لبل پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ڈیوڈ ساؤتھ وِک کی شکایت پر انہیں فلسطینی کفایہ اتارنے کا کہا گیا تھا۔ انکار پر ڈی ویٹری کو ایوان سے ہی نکال دیا گیا تھا۔
گرین پارٹی کے ارکان نے ممبران پارلیمنٹ نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، ان کا کہنا ہے کہ ایوان میں کفایہ پہہنے پر پابندی ہمیں خاموش کرانے کی کوشش ہے۔
وکٹوریہ میں گرینز پارٹی کے رہنما ایلن سینڈل نے کہا کہ پابندی ہمیں دنیا کی واحد پارلیمنٹ میں سے ایک بناتی ہے جس نے فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کی علامت یوم نکبہ پرکفایہ پر پابندی عائد کی ہے۔
ایلن سینڈل نے کہا کہ برسراقتدار جماعت لیبر پارٹی نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اسرائیلی ہتھیاروں کی کمپنیوں کو بھاری مالی معاونت فراہم کی ہے۔