اہم ترین

رشمیکا منڈانا جم میں ورزش کے دوران زخمی، فلموں کی شوٹنگ ملتوی

جنوبی بھارت کی فلم انڈستری کی صف اول کی ہیروئن رشمیکا منڈانا حال ہی میں جم میں زخمی ہوگئیں جس کی وجہ سے ان کے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کو فی الحال ملتوی کرنا پڑاہے ۔

اینیمل اور پشپا کی ہیروئن ریشمیکامنڈانا آج کل بھارت کی معروف ترین اداکارہ سمجھا جاتا ہے۔ اداکارہ جم میں ورزش کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں ۔ ان کی چوٹ کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے رشمیکا کے قریبی افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ اداکارہ آئندہ چند روز آرام کریں گی۔ ان کے آئندہ پراجیکٹس کی شوٹنگ کچھ وقت کے لیے روک دی گئی ہے۔ اب وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور جلد ہی سیٹ پر واپس آئیں گی۔

اگرچہ شوٹنگ سے یہ وقفہ صرف تھوڑے وقت کے لیے ہے، لیکن شائقین رشمیکا سے توقع کر سکتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرجوش واپس آئیں گے اور اپنے مخصوص انداز اور توانائی سے اسکرین کو آگ لگا دیں گے۔

پاکستان