اہم ترین

سمندری طوفان بائپرجوائے کراچی کے مزید نزدیک پہنچ گیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری 23ویں الرٹ کے مطابق طوفان بائپرجوائے کا کراچی سے فاصلہ محض 230 کلومیٹر رہ گیا ہے۔

طوفان کا رخ سندھ کے علاقے کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کی طرف ہے، جس کہ اس کی رفتار میں بھی کمی آئی ہے۔

الرٹ کے مطابق بائپر جوائے کیٹی بندرسے 155 ، ٹھٹہ کے جنوب سے 235 اورکراچی کے جنوب سے 230 کلومیٹر کے فاصلے پرہے۔  طوفان کے مرکز میں تیز ہواؤں کے چلنے سے اطراف میں 30 فٹ بلند لہریں پیدا ہورہی ہیں۔

پاکستان