اہم ترین

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے والی آبدوز لاپتہ، دو پاکستان بھی سوار

بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے کا سیاحتی دورہ کرانے والی چھوٹی آبدوز عملے اور سیاحوں سمیت لاپتا ہوگئی  ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق  ٹور کمپنی’ اوشین گیٹ؛ کی جانب سے 1912 میں برفانی تودے سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کا سیاحتی  دورہے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے لیے کمپنی نے فی سیاح ڈھائی لاکھ ڈالر لیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ٹور کمپنی کی جانب سے اس دورے کے لیے 5 افراد کی گنجائش کی حامل ٹائٹن آبدوز کا انتظام کیا گیا تھا تاہم یہ آبدوز گہرے سمندر میں لاپتہ ہوگئی ۔ اور تمام متعلقہ اداروں کے سرچ آپریشن کے باجود تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

بی بی سی کے مطابق اس سیاحتی دورے پر جانے والوں میں  امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ کے ٹرسٹی اور داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہزاد داؤد اپنے بیٹے سلمان داؤد کے ہمرا ہ سوار تھے۔

کمپنی کے مطابق کم مسافروں کی گنجائش رکھنے والی اس آبدوز میں 4 دن تک کے لیے آکسیجن کا ذخیرہ ہوتا ہے۔

پاکستان