اہم ترین

سیکیورٹی خدشات، پی سی بی وفد بھارت کا دورہ کرے گا

پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں  شرکت سے قبل بھارت کا دورہ کرے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نئے چیئرمین کے انتخاب کے بعد سیکیورٹی وفد بھارت بھیجے گی،جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کے ساتھ ان مقامات کا سیکیورٹی جائزہ لے گا جہاں دونوں ٹیموں کے میچز کھیلے جائیں گے۔

ممکنہ طور پاکستانی وفد  وفد چنئی، بنگلور، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار کا اس بابت کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں شرکت سمیت دیگر معاملات حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہیں۔ اور ٹیم کے دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی وفد بھارتی عہدے داروں کے ساتھ مذاکرات اور کھلاڑیوں، عہدیداروں، شائقین اور میڈیا کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا، وفد کی رپورٹ کے بعد ہی ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم، کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات  پائے جانے کی صورت میں پی سی بی رپورٹ کو آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے ساتھ شیئرکیا جائے گا۔

پاکستان