اہم ترین

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ پلیئرز کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

جب کہ نیوزی لینڈ کے نیوزی لینڈ کین ولیم سن  عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ٹرویس ہیڈ 874 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے  اور بابر اعظم 862 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی دودرجے تنزلی ہوئی ہے اور  وہ 855 پوائٹنس کے ساتھ چوتھے نمبر نمبر پر ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بابر اعظم 16 جولائی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں تو وہ  عالمی رینکنگ کی دوڑ میں کین ولیم سن  کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں بابر اعظم 886 پوائٹنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جب کہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ تاہم، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کے سوریا کمار یادیواول ، محمد رضوان  دوسری اور اور بابراعظم تیسری پوزیشن پرموجود ہیں۔

پاکستان