اہم ترین

سام سنگ نے فولڈ ایبل سیریز کے نئے فون متعارف کرادیے

سام سنگ نے اپنے تازہ ترین فولڈ ایبل اسمارٹ فونز، گلیکسی زی فلپ 5 اور گلیکسی زی فولڈ 5 ریلیز کر دیے ہیں۔

یہ نئے ماڈلز اپنے پیشرووں کے مقابلے میں اضافی اپ گریڈ پیش کرتے ہیں، انہیں سام سنگ کی جانب سے آج تک ریلیرز کیے گئے بہترین فولڈ ایبل فونز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

گلیکسی زی فلپ 5 میں ایک بڑا “فلیکس ونڈو” کور ڈسپلے ہے جو فلپ 3 اور فلپ 4 کے بیرونی ڈسپلے سے تقریباً چار گنا بڑا ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں ایک نیا قبضہ دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فون کی پروفائل پتلی ہو گئی ہے اسنیپ ڈریگن 8 جنرل 2 پروسیسر اس فون کی طاقت ہے۔ مزید برآں، فلپ 5 اب اسی قیمت پر 256 جی بی اسٹوریج سے شروع ہوتا ہے، جو ایک اچھی اپ گریڈ ہے۔

گلیکسی زی فلپ 5 اور گلیکسی زی فولڈ 5 کے پری آرڈرز ہو رہے ہیں۔ آپ انہیں براہ راست سام سنگ سے یا مختلف دیگر خوردہ فروشوں کے ذریعے پہلے سے آرڈر کر سکتے ہیں۔ آلات کی ترسیل 11 اگست کو شروع ہونے والی ہے۔

بہترین سودوں کی تلاش میں صارفین کے لیے، کئی اختیارات دستیاب ہیں۔ سام سنگ کی آفیشل ویب سائٹ کے خصوصی لنکس استعمال کرکے آپ چیک آؤٹ کے دوران کسی بھی نئی مصنوعات پر اضافی 50 ڈالر کی چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ رعایت ان لنکس کے لیے خصوصی ہے۔

گلیکسی زی فلپ 5 کے بہترین آپشنز سام سنگ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فولڈ ایبل 900 ڈالر تک ٹریڈ اِن کریڈٹ کے لیے اہل ہے، فلپ 4 ان ڈیوائسز میں سے ایک ہے جو 900 ڈالر کے پورے کریڈٹ کے لیے اہل ہے۔ سام سنگ طلباء کو 10 فیصد ڈسکاؤنٹ اور 512 جی بی ویرینٹ میں مفت اسٹوریج اپ گریڈ بھی پیش کر رہا ہے۔

ایمازون اور بیسٹ بائے کے پاس گلیکسی زی فلپ 5 کے لیے پرکشش پیشکشیں ہیں۔ ایمازون خریداری کے ساتھ مفت اسٹوریج اپ گریڈ اور 150 ڈالر کا گفٹ کارڈ فراہم کرتا ہے، جبکہ بیسٹ بائے اسٹوریج اپ گریڈ، 100 ڈالر گفٹ کارڈ اور ایکٹیویٹ کرنے پر 120 ڈالر کی اضافی چھوٹ فراہم کرتا ہے۔

ورائیزن، اے ٹی این ٹی، ٹی موبل، ایکس فینیٹی موبل اور اسپیکٹرم موبل جیسے کیریئرز بھی گلیکسی زی فلپ 5 خریداروں کے لیے مختلف ڈیلز پیش کر رہے ہیں، بشمول مفت اسٹوریج اپ گریڈ، ٹریڈ ان ویلیو، اور ڈسکاؤنٹ۔

گلیکسی زی فولڈ 5، جس کی قیمت 1 ہزار 799 ڈالر ہے، میں بھی زبردست ڈیلز دستیاب ہیں۔ سام سنگ کی آفیشل ویب سائٹ پر  1 ہزار ڈالر تک ٹریڈ ان کریڈٹ، مفت اسٹوریج اپ گریڈ اور 1 ٹی بی ماڈل پر رعایت پیش کرتا ہے۔ ایمازون اور بیسٹ بائے کے پاس گفٹ کارڈ کی پیشکشیں اور مفت اسٹوریج اپ گریڈ بھی ہے۔

کیریئر ڈسکاؤنٹس کے علاوہ سام سنگ ویب سائٹ گلیکسی زی فلپ 5 اور گلیکسی زی فولڈ 5 کے لیے بنڈل ڈیلز بھی پیش کرتی ہے۔ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے ساتھ گلیکسی واچ 6، واچ 6 کلاسک، ٹیب S9، یا گلیکسی بڈز 2 پرو خرید کر صارفین ٹھوس رعایت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پاکستان