اہم ترین

مہوش حیات کی جعل سازوں کو سخت تنبیہ

لالی وڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو ان کی پروڈکشن کمپنی ’پنک لاما فلمز‘ کے نام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں سے خبردار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے اپنی بین الاقوامی پروڈکشن کمپنی کے بارے میں گردش کرنے والی گمراہ کن معلومات کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

 ایک جامع پیغام میں اداکارہ نے پنک لامہ فلمز سے رابطہ کرنے کے لیے صحیح ای میل ایڈریس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ، “اس پیغام کا مقصد سب کو مطلع کرنا ہے کہ اگر کوئی رابطہ کرنا چاہے تو میری فلم کمپنی پنک لاما سے رابطہ کرنے کا واحد اور درست ای میل ایڈریس info@pinkllamafilms.com ہے۔ اگر آپ سوشل میڈیا پر میری یا کمپنی کی نمائندگی کرنے کا دعوی کر رہے ہیں تو براہ کرم جان لیں کہ یہ دھوکہ دہی/جعل سازی ہے۔

ہم ان جماعتوں کے ساتھ کسی بھی ایکشن کے خلاف ہیں اور اگر آپ اس میں ملوث ہیں تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ یہ ایک مجرمانہ فعل ہے اور اگر ایسے لوگ آپ سے رابطہ کریں تو براہ کرم ان کی اطلاع ہمیں دیں۔”

قبل ازیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنک لامہ فلمز اپنی قوم کا مثبت امیج پیش کرنے کے مقصد کے ساتھ اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے اور پاکستان مخالف دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے کے لیے فلمیں اور ویب سیریز تیار کرنے کے لیے وقف ہوگی۔

فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی باصلاحیت اسٹار نے انکشاف کیا کہ ان کی کمپنی کی ٹیم بافٹا فلم ایوارڈز اور ایمی ایوارڈز جیسے باوقار ایوارڈز کے وصول کنندگان سمیت باصلاحیت پیشہ ور افراد پر مشتمل ہوگی۔

پیشہ ورانہ محاذ پر مہوش حیات کے حالیہ پروجیکٹس میں چھلاوا، باجی، لندن نہیں جاؤں گا، تیری میری کہانیاں، ان سنی، دل لگی اور مس مارول شامل ہیں۔

پاکستان