اہم ترین

مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

نگران حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام کےلیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 40  پیسے کا مزید اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا میں مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہہ ماہی  ایڈجسٹمنٹ  پر ہونے والی سماعت میں اس اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔  نیپرا کی جانب سے اس ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ تاہم، قیمت میں اضافے کا طلاق  کے الیکٹرک اور لائف لائن  کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ نیپرا میں آج سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر ہونے والی سماعت  میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (فیسکو) کی جانب سے دائر درخواست میں 23 ارب 49 کروڑ روپے، جب کہ گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپےحیسکو 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی تھی۔ لیسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ صارفین پر  ڈالنے کی درخواست دی ۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا تھا۔

ان درخواستوں کی منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پاکستان