اہم ترین

تنہا اور افسردہ بزرگ افراد کی اکثریت ہاضمے کے مسائل کا شکار ہوتی ہیں، تحقیق

بڑھتی عمر کے ساتھ مختلف بیماریوں کا شکار ہونا عام بات ہے لیکن جدید تحقیق کے مطابق تنہائی اور افسردگی کا شکار افراد میں ہاضمے کی خرابی زیادہ دیکھی گئی ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف مشی گن میڈیسن سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شیرلے کوہن میکل برگ کے مطابق اگر چہ بڑی عمر کے امریکیوں میں ہاضمے کی بیماریوں کی وجوہات سامنے ۤنا ضروری ہیں لیکن اس سلسلے میں ہم اکثر نفسیاتی عوامل کے اثرات پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

ڈاکٹر شیرلے کوہن میکل برگ کا کہنا تھا کہ بطور معالج ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے مریضوں کی زندگیوں میں شامل نفسیاتی عوامل پر بھی توجہ دیں لیکن عموماً انہیں اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنہائی اور افسدرگی جیسے مسائل معدے کی صحت کو نمایاں طور پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور یہ ہمارے مریضوں کی مجموعی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکتر کوہن میکلبرگ نے بتایا کہ معدے، جگر اور لبلبہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بڑی عمر کے افراد میں ہاضمے کی بیماریوں کے ساتھ اور ان کی تنہائی اور ڈپریشن کی شرحوں کا جائزہ لیا۔۔

تحقیق میں 2008 سے 2016 کے درمیان 50 برس سے بڑی عمر کے 20 ہزار افراد اور ان کے جیون ساتھی کے دستیاب ڈیٹا کو استعمال کیا گیا۔۔

ڈاکتر کوہن میکلبرگ نے محسوس کیا کہ اکیلا پن انسان کو براہ راست جب کہ سماجی تنہائی اور ڈپریشن بالواسطہ طور پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق مین شامل افراد میں سے تقریباً 60 فیصد تنہا افراد نے نظام انہضام کی خرابی کی تصدیق کی جب کہ اس بیماری میں مبتلا 13 فیصد افراد شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔۔

پاکستان