اہم ترین

طب کا نوبل انعام کورونا کی ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کے نام

کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے والی ایم آر این اے (messenger ribonucleic acid) تیار کرنے والے دو امریکی سائنسدان رواں برس طب کے نوبل انعام کے مستحق قرار پائے ہیں۔۔

ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹاک ہوم کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل اسمبلی نے رواں برس امریکا کی سائنسدان کیٹالین کریکو (Katalin Kariko) اور ان کے ساتھی ڈریو ویزمین (Drew Weissman) کو طب کے نوبل انعام کا مستحق قرار دیا۔۔

نوبل اسمبلی کا کہنا ہے کہ دونوں سائنسدانوں کی نیوکلیوسائڈ کی بنیاد پر ترمیم سے متعلق دریافتوں نے مؤثر ایم آر این اے (mRNA) ویکسین کی تیاری میں مدد ملی۔۔

آر این اے ٹیکنالوجی روایتی ویکسین کے برعکس وائرس کے حصوں کو تیار کرکے کام کرتی ہے جس کی مدد سے جسم وائرس کے مماثل پروٹین بناتا ہے جسے مدافعتی نظام پہچان اسے ختم کرتا ہے۔۔

کیٹالین کریکو (Katalin Kariko) اور ڈریو ویزمین (Drew Weissman) مشترکہ کوشش کے نتیجےمیں سن 2000 کی دہائی کے اوائل میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں تحقیق کے ذریعے اس ٹیکنالوجی کی مدد سے جانوروں میں سوزش کے مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ان ہی کی تحقیق کے باعث سائنسدان بعد میں ذیکا وائرس اور کورونا ہی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مرس کوویڈ کے خلاف موثر ویکسین تیار کرسکے۔۔

دونوں سائنس دانوں کو رواں برس 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب میں دیا جائے گا۔

پاکستان