بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اپنے چوتھے لیگ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے ہار گیا۔
جنوبی بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف تاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور پاکستان کو جیت کے لئے 368 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان 305 رنز ہی بناسکا۔
پاکستانی بولرز کی بھرپور دھلائی
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگز کا آغٖاز کیا۔ پاکستان کو پانچویں اوور میں اسامہ میر کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کا آسان کیچ چھوڑنا انتہائی بھاری پڑا۔
دونوں آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی کی۔ دونوں نے 259 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ ایک وقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا 400 سے زائد رنز کا ہدف دے گا لیکن پے در پے وکٹیں گرنے کے بعد اسکور بنانے کی رفتار قدرے کم ہوئی۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکتوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 108 گیندوں پر 121 جب کہ 124 گیندوں پر 163 رنز وارنر نے 124 گیندوں پر 163 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 اور حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دے کر 3 وکٹیں لین، ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے اسامہ میر نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔۔
پاکستان کی بیٹنگ
368 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے 134 رنز کی شراکت قائم کی۔ عبداللہ شفیق 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ آسٹریلیا کو دوسری وکٹ امام الحق کی صورت میں ملی جنہوں نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم اس بار بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 16 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی ۔ لیکن 232 رنز پر سعود شکیل بھی آؤٹ ہوگئے۔
سعود شکیل کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کریز پر ٹک نہ سکا اور پوری ٹیم 305 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔