اہم ترین

اب 4 فون پر ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کریں

دنیا بھر میں کروڑوں لوگ واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ ایک ہی اکاؤنٹ کو ایک وقت میں 4 مختلف فون پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہمارے قارئین کو یہ تو معلوم ہوگا کہ واٹس ایپ کو ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 4 موبائل فون پر ایک ہی وقت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔ لیکن کیا ۤۤک کو اس کا طریقہ معلوم ہے۔ اگر نہیں معلوم تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔۔

گزشتہ برس تک ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایک ہی موبائل فون پر استعمال کیا جاسکتا تھا۔ ایک وقت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب کے ذریعے ہی موبائل اور کمپیوٹر پر استعمال کیا جاسکتا تھا ۔۔

رواں برس وٹس ایپ میں کئی نئی جدتیں آئی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ صارف اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت 4 موبائل فون پر استعمال کرسکتا ہے۔۔

یہ کیسے ہوسکتا ہے آئیے اس کے بارے میں جانتے ہیں۔۔

دوسری ڈیوائس پر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت استعمال کرنے کے لیے، سب سے پہلے اس پر واٹس ایپ (WhatsApp) میسنجر ڈاؤن لوڈ یجیے۔

ایپ کو اوپن کرنے کے بعد آپ رجسٹریشن ونڈو میں لنک اے ڈیوائس (link a device ) کا آپشن منتخب کیجیے۔

اس کے بعد آپ دوبارہ اپنے اس موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیں۔ سیٹنگ میں جا کر اس میں بھی (link a device ) کا آپشن منتخب کیجیے۔

اس کے بعد دوسرے سیکنڈری فون پر آنے والے کیو آر کوڈ کو پہلے ڈیوائس کے ذریعے اسکین کرکے بیک وقت زیادہ سے زیادہ 4 فون پر استعمال کیجیے۔

میٹا نے کمپینئین موڈ (companion mode) تمام صارفین کے لیے واٹس ایپ میسنجر (WhatsApp Messenger) اور واٹس ایپ بزنس (WhatsApp Business) کے تازہ ترین ورژنز میں دستیاب ہے۔

پاکستان