اہم ترین

قدرت کا نظام انتقام بن گیا ۔۔ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔۔ جس کے بعد اب پاکستان انگلینڈ سے جیت بھی جائےے تو سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکتا۔۔

بھارت کے شہر بنگلوروں میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے 24 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

اس طرح پوائنتس ٹیبل پر نیوزی لیند کا رن ریٹ پاکستان سے بہت اچھا ہوگیا ہے۔۔ کرکٹ کے ماہرین کے مطابق اعداد و شمار اور نیٹ رن ریٹ کا فرق اتنا بڑا ہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن ہے ۔۔

پاکستان اسی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے کہ اگر پہلے بیٹنگ کرے تو انگلینڈ کو کم از کم 288 رنز سے ہرائے اور اگر دوسری اننگز کھیلے تو انگلینڈ کو 50 رنز پر آؤٹ کرکے 15 گیندوں میں ہدف حاصل کرلے ۔۔

کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نیدر لینڈز، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف 50 اوورز بھی کھیل نہیں پائی۔۔ جس نے نیٹ رن ریٹ پر بہت اثر دالا۔۔

2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر تھے لیکن نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
اب نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔۔ لیگ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔۔

پاکستان