روپے کی قدر میں اضافے اور خام تیل اور ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باوجود اکتوبر کے دوران ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ماہانہ بجلی پیداواری لاگت میں 11.4 فیصد کا اضافہ رہا۔۔ ستمبر میں پیداواری لاگت 7.42 روپے فی کلو واٹ رہی تھی جوجہ اکتوبر میں بڑھ کر 8.26 روپے فی کلو واٹ ہوگئی۔۔
خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے کے مقابلے میں برس اسی دورانیے میں بجلی کی پیداواری لاگت 8.4 فیصد گھٹی ہے۔ زشتہ سال اکتوبر میں اوسط پیداواری لاگت 9.02 روپے رہی تھی۔
مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 19.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں برس جولائی سے اکتوبر تک اوسط لاگت 8.07 روپے رہی جب کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اوسط لاگت 9.99 روپے رہی تھی ۔
دوسری جانب اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی پیداوار میں بھی سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
اکتوبر میں ماہانہ 28.2 فیصد کمی سے 9 ہزار 572 گیگا واٹ آور بجلی پیدا کی گئی جب کہ ستمبر میں پاور جنریشن 13 ہزار 339 گیگا واٹ تھی۔
اکتوبر 2022 میں مجموعی طور پر 10705 گیگاواٹ آور بجلی پیدا کی گئی ۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر بجلی کی پیداوار میں 10.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔