اہم ترین

20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کراؤ ورنہ ’بلے‘ کا نشان نہیں ملے گا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

نثار احمد درانی کی سربراہی شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان پر مشتمل الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بلے کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تحریری فیصلے مں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ سیاسی جماعت (پی ٹی آئی) اپنے مروجہ آئین کے مطابق 10 جون 2022 کو شفاف، منصفانہ اور منصفانہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی جو کہ انتہائی متنازع ہیں۔ جو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا تھا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی کی صورت میں ’الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 215 (5) کے مطابق سزا بھگتنا پڑے گی۔ پارٹی انتخابی نشان حاصل کرنے کے لیے نااہل ہو جائے گی۔۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ فیصلہ متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جائے گا۔

پاکستان