اہم ترین

اداکارہ ہاجرہ پانیزئی کی 10 سال پرانی کتاب میں عمران خان سے متعلق خوفناک انکشافات

سابق اداکارہ حاجرہ حان پانیزئی نے اپنی 10 سال پرانی کتاب عمران خان سے متعلق خوفناک انکشافات کئے ہیں۔اس کتاب کی رونمائی آج اسلام آباد میں ہورہی ہے۔۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہاجرہ خان پانیزئی نے اپنی سوانح حیات “Where the opiumgrows, surviving Pakistan as a Woman, an Actress and knowing Imran Khan” میں 2014 تک اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات قلم بند کئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کتاب میں ہاجرہ خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی سے متعلق کئی خافناک انکشافات بھی کئے ہیں۔

اس کتاب کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں حاجرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے متعلق اس وقت لکھا جب ان کے وزیر اعظم بننے کا کوئی امکان بھی نہیں تھا۔۔

حاجرہ خان نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے کیریئر متاثر ہوئے۔ انہیں ذاتی طور پر جاننا میرے لئے ایک خوفناک تجربہ ثابت ہوا۔ 2014 میں شوبز چھوڑ لکھ لندن چلی گئی ۔ وہیں یہ کتاب لکھی۔

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ جو آج کا پاکستان ہے میں تو 9 سال پہلے اس کا حصہ نہیں تھی۔ میں ایک معمولی سی اداکارہ ہو کر کیوں سچ بول رہی ہوں ۔ میں پہلی انسان تو نہیں ہوں جو یہ بات کر رہی ہوں۔ کیا سب لوگ ہی جھوٹ بول رہے ہیں ۔

پاکستان